امریکا کا اپنی افواج یوکرین میں نہ اتارنے کا اعلان
شیئر کریں
بائیڈن نے روس پر
نئی پاپندیاں لگادیں
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ پوتن بین الاقوامی سطح پر کم تر ثابت ہوئے ہیں۔ امریکی فورسز یوکرین میں نہیں لڑیں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق بائیڈن نے ماسکو پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ روسی جارحیت کی قیمت روس وقت کے ساتھ ساتھ معاشی اور اقتصادی پابندیوں کی شکل میں ادا کرے گا۔ روس نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ اس ننگی جارحیت کے ذمہ دار روسی صدر ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ روس کے ولادیمیر پوتن یوکرین پر اپنے ملک کے حملے کے بعد بین الاقوامی سطح پر اپنے آپ کو کم تر ثابت کیا ۔ حملے کا منصبہ پہلے سے تیار شدہ تھا۔انھوں نے اس کے ساتھ یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کا اپنے روسی ہم منصب سے بات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ۔بائیڈن نے مزید کہا کہ روس پر حملہ ان کی طرف سے کبھی بھی حقیقی سیکورٹی خدشات کے بارے میں نہیں تھا۔ یہ حملہ پوتن کی خواہش کے بارے میں کسی بھی طرح سے ضروری ہے۔ادھرامریکا کے صدر جوبائیڈن نے روس پر نئی سنگین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہائوس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کو یوکرین پر بلا جواز حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ روسی بینک کے 250 ملین ڈالرز کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے، پابندیوں سے چار روسی بینک متاثر ہوں گے۔صدر جوبائیڈن نے کہا کہ روس کی برآمدات سمیت دیگر شعبوں پر بھی پابندیاں لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس پر پابندیوں کے اثرات طویل مدتی ہوں گے جس سے روس کی درآمدات بھی متاثر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ روسی گیس کمپنی کو قیمتیں بڑھانے نہیں دی جائیں گی، ڈالر اور جاپانی ین میں روسی لین دین محدود کریں گے۔