میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس'پاک ایران سرحد چوتھے روز بھی بند ،گاڑیوں کی آمدورفت معطل

کورونا وائرس'پاک ایران سرحد چوتھے روز بھی بند ،گاڑیوں کی آمدورفت معطل

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں اس کے ممکنہ پھیلا ئوکو روکنے کے لیے چوتھے روز بھی سرحد بند رہی۔کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاک ایران سرحد چوتھے روز بھی مکمل طور پر بند رہی جس کے باعث لوگوں اورگاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی ، تفتان بارڈر پر طبی عملے کی جانب سے اسکریننگ کا عمل جاری ہے ۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارڈر پر پھنسے زائرین کیلئے عارضی رہائش گاہ قائم کی گئی جہاں بستر، کمبل، ماسک اور کھانے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ اس وقت بارڈر پر270 سے زائد زائرین موجود ہیں، مزید 8ہزار زائرین جلد عارضی کیمپ پہنچ جائیں گے ، تمام سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ ہے ۔ تفتان میں 4 روز سے پھنسے 300سے زائد ایرانی ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں کو ایران جانے کی اجازت دیدی گئی۔سیکرٹری صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ تمام اضلاع میں حفظ ماتقدم کے طور پر سپیشل وارڈز قائم کر لئے گئے ۔ پاکستان میں داخل ہونیوالے تمام مسافروں کیلئے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع کروانا لازمی قرار دے دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں