میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں جمعرات سے ہفتہ تک بارشوں کی پیشگوئی

ملک میں جمعرات سے ہفتہ تک بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتے کے روز تک ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہوائوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے ۔بارش سے راولپنڈی میں جمعے اور ہفتے کو پی ایس ایل میچز بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائوں کا سلسلہ جمعرات کی شام کو ملک میں داخل ہوگا، جس سے جمعہ اورہفتہ کو اسلام آباد ، راولپنڈی ، جہلم اور سرگودھا میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے ، ان ہی دنوں میں پشاور، چترال، سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، صوابی، مردان اور کوہاٹ میں بھی بارش ہوگی جبکہ بنوں، ڈی آئی خان میں چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی بھی کی گئی ۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ میانوالی ، خوشاب ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، منڈی بہائوالدین میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔جمعہ کو ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی، اسی طرح کوئٹہ، پشین، ژوب، چمن اور قلعہ سیف اللہ میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، تاہم جمعرات سے ہفتے تک سندھ میں موسم خشک رہے گا، لیکن سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں