سعید غنی اور امتیاز شیخ سے خطرہ ہے ،ایس ایس پی کا آئی جی سندھ کو خط
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان احمد نے خود اور دیگر پولیس افسران پر حملوں کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان کی جانب سے آئی جی سندھ کلیم امام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے وزراء امتیاز شیخ اور سعید غنی سے خطرات لاحق ہیں۔ڈاکٹر رضوان احمد نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ مذکورہ بالا سیاستدانوں کے بیانات کے بعد کچے کے ڈاکو حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں کیونکہ ڈاکوؤں کو سیاستدانوں کی حمایت حاصل ہے ۔خیال رہے کہ جنوری 2020 میں ایس ایس پی شکار پور کی جانب سے ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ صوبائی وزیر امتیاز شیخ جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتے ہیں۔