میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں کورونا وائرس کا کوئی بھی کنفرم کیس نہیں،ظفر مرزا

پاکستان میں کورونا وائرس کا کوئی بھی کنفرم کیس نہیں،ظفر مرزا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگو لیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کا کوئی بھی کنفرم کیس نہیں ہے ۔ اب تک ہم 100 سے زائد لوگوں کے ٹیسٹ کر چکے ہیں اور وہ تمام نیگٹورہے ہیں۔ زیاہ تر جن لوگوں کے ٹیسٹ ہوئے ہیں وہ چین سے واپس آئے ہیں تاہم حال ہی میں ایران سے واپس ا نے والوں کے ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں جن میں کچھ علامات موجود تھیں۔ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت این آئی ایچ اسلام آباد، شوکت خانم ہسپتا ل لاہور اور آغا خان ہسپتال کراچی میں دستیا ب ہے ، اس کے علاوہ ہم چند ایک لیبارٹریز کو بھی اپنی لسٹ میں لا رہے ہیں اور وہاں پر بھی اس کو دستیاب کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ظفر مرزا نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں چل رہی ہیں کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں اور ہم انہیں چھپا رہے ہیں، میں وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اس بات کی تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کا کوئی بھی کنفرم کیس نہیں ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ ہمارے پاس چند ایک مشتبہ مریض ہیں جن کے ہم ٹیسٹ کررہے ہیں اور جب ان کے ٹیسٹ آئیں گے تو ہم بتاسکیں گے کہ کیا صورتحال ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک ہم 100 سے زائد لوگوں کے ٹیسٹ کر چکے ہیں اور وہ تمام نیگٹورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا زیاہ تر جن لوگوں کے ٹیسٹ ہوئے ہیں وہ چین سے واپس آئے ہیں تاہم حال ہی میں ایران سے واپس ا نے والوں کے ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں جن میں کچھ علامات موجود تھیں، اس کے باوجود کہ پاکستان کے چاروں اطراف تمام ممالک کے اندر کورونا وائرس کے مریض کنفرم ہوچکے ہیں اور ایران میں تو اب باقاعدہ ایک وباء کی شکل اختیار کر گیا، ہم نے بہت جلد احتیاطی تدابیر شروع کر دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل افغان وزیر صحت نے تصدیق کی کہ افغانستان میں بھی ایک کورونا وائرس کا مریض سامنے آگیا ہے اور اس کا لنک بھی ایران سے تھا وہ حال ہی میں ایران سے واپس آیا تھا، ہم ایران کی وزارت صحت اور وزارت خارجہ اور افغانستان کی وزارت صحت اور وزارت خارجہ سے مکمل رابطے میں ہیں۔ میری دونوں ممالک کے وزراء صحت سے بات ہوتی رہتی ہے میں دونوں کے ساتھ واٹس ایپ پر ہوں ، لمحہ بہ لمحہ ہم چیزوں کو دیکھ رہے ہیں اور مناسب فیصلے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائر س کے ٹیسٹ کا نتیجہ ایک دن میں آجاتا ہے ۔اس وقت بھی 10 ،12لوگ ہمارے پاس ہیں جو مشتبہ ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کے ٹیسٹ بھی نیگٹو آئیں۔ ا نہوں نے کہا کہ اس وقت یہ وباء 30ممالک میں پھیل چکی ہے اور پاکستان میں اس کے نہ پھیلنے ایک وجہ یہ ہے کہ ہم نے مناسب وقت پر مناسب اقدامات کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مشاورت سے ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ا بھی ہمیں ووہان سے اپنے طلباء کو واپس نہیں لانا چاہئے ، اس لئے کہ چینی حکومت اس کی سفارش نہیں کررہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں