محکمہ ریلوے ، مسافروں سے ٹکٹ پر 5روپے ہیلتھ انشورنس وصولی کا فیصلہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
محکمہ ریلوے نے مسافروں سے ٹکٹ پر 5روپے ہیلتھ انشورنس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے کو حادثہ کی صورت میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کے لواحقین کو فنڈ سے پیسے جاری کرنا پڑتے ہیں جس سے محکمہ ریلوے پر اضافی بوجھ پڑتا ہے محکمہ ریلوے نے تمام مسافروں سے 5 روپے ہیلتھ انشورنس کے نام پر وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حادثہ کی صورت میں جا ں بحق ہونیوالے افراد کو 5 لاکھ روپے فی کس جبکہ زخمیوں کو ان کی حالت کے مطابق ایک لاکھ سے 2لاکھ 25ہزار روپے تک کی رقم ادا کی جائیگی اس سلسلہ میں محکمہ ریلوے نے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق 15اپریل سے شروع ہونیوالے نئے ٹائم ٹیبل میں ہر مسافر سے 5 روپے فی ٹکٹ اضافی وصول کئے جانے کے امکانات ہیں۔