میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری کے تحریک انصاف کی اہم اتحادی جماعت جی ڈی اے سے بیک ڈور رابطے

آصف زرداری کے تحریک انصاف کی اہم اتحادی جماعت جی ڈی اے سے بیک ڈور رابطے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زرداری اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کے درمیان بیک ڈور رابطے، پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی نے پیر پگارا سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق جام مدد علی نے پیر پگارا کو سابق صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ذرائع کے مطابق جام مدد علی کی پیر پگارا سے ملاقات میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری اور گھر پر محاصرے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیر پگارا نے آغا سراج کے گھر پر محاصرے کی مذمت کی، پیر پگارا نے جمہوری حکومت سے تعاون کا مکمل یقین دلایا۔ذرائع کے مطابق پیر پگارا اور وزیر اعلیٰ سندھ میں جلد باضابطہ ملاقات ہوگی، ملاقات میں نیب کی یکطرفہ کارروائیوں اور دیگر سیاسی امور پر غور کیاجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں