ساراپی ٹی وی ایک طرف اور ایم ڈی پی ٹی وی ایک طرف ہیں، وزیراطلاعات
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہاہے کہ سارا پی ٹی وی ایک طرف ہے اور ایم ڈی پی ٹی وی ایک طرف ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ کمیٹی کے تمام اراکین نے ایم ڈی کو ہٹانے کا کہا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ کمیٹی اپنی سفارشات وزیر اعظم کو دے گی۔فواد چودھری نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی نے تبدیل ہونا ہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی نے معاملہ ہائی جیک کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک ایم ڈی نہیں ہے اس کے پیچھے اور بھی لوگ ہیں ۔ فواد چودھری نے شاعرانہ رد عمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ‘‘۔انہوںنے کہاکہ جب تک چیئرمین نہیں ہوگا بورڈ آف ڈائریکٹرز کیسے کام کریگا۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی انتظامیہ کمیٹی میں بھی نہیں آتی،اس طرح معاملات کیسے چلیں گے۔ انہوںنے کہاکہ 23 دن سے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز بند ہے ایم ڈی وہاں بھی نہیں جا سکتے ۔
انہوںنے کہاکہ ایم ڈی کا عہدہ ختم ہو چکا ہے نئے ایم ڈی کا اشتہار بھی دیا جا چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایم ڈی پی ٹی وی کو ازخود استعفیٰ دے دینا چاہیے۔