میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
26ویں آئینی ترمیم،لاہور بار کا آل پاکستان وکلا ء کنونشن بلانے کا اعلان

26ویں آئینی ترمیم،لاہور بار کا آل پاکستان وکلا ء کنونشن بلانے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار نے چھبیسویں آئینی ترمیم سے متعلق یکم فروری کو آل پاکستان وکلا کنونشن بلانے کا اعلان کردیا۔صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ ، صدر لاہور بار چوہدری مبشر رحمان سمیت دیگر بار عہدیدار ان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ک ہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف پورے پاکستان میں وکلا ء نے اجلاس کیے ، کچھ کالی بھیڑیں وکلا ء میں بھی تھیں، الحمد اللہ وکلا ء نے ان بھیڑوں کو مسترد کیا ، اب وکلا ء کی تحریک طاقت پکڑے گی ،ہم یکم فروری کو ملک بھر کے وکلا ء کو دعوت دیں گے ۔ وکلاء رہنمائوں نے کہا کہ ہم بتائیں گے وکلا ء جاگ رہے ہیں اور کسی کو زیادتی کی اجازت نہیں دیں گے ،ہم وکلا ء کی ملٹری کورٹس میں ٹرائل اور سزائوں کی مذمت کرتے ہیں، جس نے اس ملک میں آئین و قانون کے خلاف جو بھی اقدام اٹھائے ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہیں، ہم اس معاملے پر جدوجہد کریں گے ، اس ترمیم سے انسانی بنیادی حقوق کی پامالی ہوئی ہے ،چونکہ وکلا ء آئین و قانون کے محافظ ہیں، ہم 26ویں ترمیم کے خلاف جدوجہد کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں