میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کی چین سے دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

پاکستان کی چین سے دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۶ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان نے چین سے دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو خط لکھ دیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں پاکستان نے چین سے ایک سال کے لیے قرض موخر کرنے کی درخواست کی ہے اور چین کی جانب سے دو ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کے لیے 23 مارچ 2024 کو ڈپازٹ ٹائم مکمل ہو جائے گا۔ دو ارب ڈالر کا ڈپازٹ جلد رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام کے درمیان رابطے بھی ہوئے ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیراعظم نے مالیاتی تعاون پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ چین کی جانب سے مشکل معاشی صورتحال میں حکومت پاکستان کو قرضہ ادا کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چین نے مجموعی طور پر پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا قرض سیف ڈپازٹ کے طور پر دے رکھا ہے، چین سے 4 ارب ڈالر قرض ملنے سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں