میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس کیو سی اے، ٹائر چوری کرنے کی کوشش میںملوث افسر آزاد

پی ایس کیو سی اے، ٹائر چوری کرنے کی کوشش میںملوث افسر آزاد

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول کا افسر ٹائر کے سیمپل چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل آف پی ایس کیو سی اے ڈاکٹر حفیظ اللہ خان نے اشفاق احمد اجن کی جانب سے مقامی ٹائرز کمپنی کو بلیک میل کرنے پر سزا کے طور موصوف کا تبادلہ اسٹینڈرڈ ونگ کر دیا گیا تھا جہاں اسکی اصل پوسٹنگ تھی ، ذرائع کے مطابق اشفاق احمد اجن جعلی گیٹ پاس بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے ہیوی ٹرک ٹائر سیمپل لیبارٹری سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے ، یاد رہے کہ یہ وہ ہی آفیسر ہے جس کو ماضی میں ڈائریکٹر جنرل پیر بخش جمالی نے کرپشن کیس میں معطل کرکے عہدے میں تنزلی بھی کی تھی تاہم اس مرتبہ متعلقہ آفیسر کے خلاف کوئی قانون کارروائی یا محکمہ جاتی ایکشن نہیں لیا گیا، ذرائع کے مطابق موصوف سیکرٹری جمیل احمد شیخ کا لاڈلہ افسر ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں