میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ اسٹینڈرڈ کوالٹی،7 ارب روپے نیشنل بینک کی ایک برانچ میں منتقلی کا منصوبہ

ادارہ اسٹینڈرڈ کوالٹی،7 ارب روپے نیشنل بینک کی ایک برانچ میں منتقلی کا منصوبہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی سیکرٹری علی رضا بھٹہ اور ڈائریکٹر جنرل عصمت گل خٹک کی کرپٹ افسران پر نوازشات کا انکشاف ہوا ہے ، بدعنوانی میں ملوث خالد احمد بابلانی کو کھلی چھوٹ سے ادارہ بدنظمی، بدعنوانی کا شکار ہوچکا ہے ۔ ذمہ دارا ذرائع کے مطابق ادارے کو محصولات کی مد میں سالانہ ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچ رہا ہے ، جس کے براہ راست ذمہ دار وفاقی سیکریٹری سائنس وٹیکنالوجی علی رضا بھٹہ پر عائد ہوتی ہے ،جنہوں نے ملازمین کا بونس بند کر دیا ہے ، دوسری جانب کیو سی سی لیبارٹری سے مشینری
غائب ہونے پر پراسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے ، مختلف بینکوں میں رکھے ہوئے ساڑھے سات ارب روپے نکال کر نیشنل بینک ہائی کورٹ کی برانچ میں رکھنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ، جس کے عوض کروڑوں روپے کمیشن بٹورنے کی اطلاعات ہیں ، ذرائع کے مطابق نیشنل بینک منیجر ماجد سے خالد بابلانی کے قریبی مراسم ہیں ، ذرائع کے مطابق خالد بابلانی کو ڈائریکٹر درآمد و برآمدات کا اضافی چارج بھی دیا جائے گا ، معلوم ہوا ہے کہ پی ایس کیو سی اے کے ڈی ڈی او فنانس کا چارج بھی ایک کیمیکل انجینئر کو دیا گیا ہے ، اس سے پہلے ڈائریکٹر فنانس کا چارج بھی الیکٹرانکس انجینئر کو دیا گیا ہے ، ادارے میں غیر قانونی طور پر آفس مینجمنٹ گروپ میں ضم ہونے والے جمیل احمد شیخ نے بھی ابھی تک سرکاری ریسٹ ہاس خالی نہیں کیا جبکہ میاں بیوی سرکاری خزانے سے گھر کا کرایہ بھی وصول کر رہے ہیں ۔ نیب کی طرف سے شروع کی گئی انکوائری کے نتیجے میں خالد بابلانی ، وحید سومرو ، ساجد میاں ، امتیاز میمن سمیت بہت سے افسران کی کرپشن کے راز افشاں ہوں گے ، ملازمین کا بونس بند کر کے ملازمین کو بلا وجہ تنگ کیا جا رہا ہے، ہاس ہائرنگ بھی نہیں دی جا رہی ہے ۔ ملازمین نے بتایا کہ اشفاق میمن اور خالد بابلانی سمیت چند افسران وفاقی سیکرٹری کو غلط بیانی کے ذریعے ملازمین کے خلاف کارروائی کروائی جا رہی ہے ، خالد بابلانی نے ملازمین کو کہا ہے کہ وہ ہاس ہائرنگ نہیں دیں گے ، اس پابندی کو کوئی نہیں ہٹا سکتا جبکہ ملازمین نے بتایا کہ سابق ڈی جی زین العابدین ہفتہ اور اتوار کے دن دفتر آنے کا بھی ٹی اے ڈی اے لیتے تھے مگر ہمیں ہاس ہائرنگ نہیں دی جا رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں