میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مختیارکارقاسم آبادپروکلاء کاتشدد،ریونیوملازمین بپھرگئے، احتجاج،کام بند

مختیارکارقاسم آبادپروکلاء کاتشدد،ریونیوملازمین بپھرگئے، احتجاج،کام بند

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مختیارکار قاسم آباد پر وکلاء کا مبینہ تشدد، روینیو ملازمین بپھر گئے، سندھ بھر میں احتجاج، کام بند کردیا، آج ڈی آئی جی آفس تک ریلی نکالنے کا اعلان، جب تک جھوٹی ایف آئی آر ختم نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا، سید سردار شاہ، تفصیلات کے مطابق دو دن قبل اینٹی کرپشن کورٹ میں وکلاء کی جانب سے مختیارکار قاسم آباد الطاف کوریجو پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد کینٹ تھانے پر مختیارکار قاسم آباد الطاف کوریجو کی مدعیت میں وکلاء پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ وکیل ایڈووکیٹ آصف ابڑو کی مدعیت میں مختیارکار اور دو ملازمین کے خلاف کیس داخل کیا گیا تھا، واقعہ کے خلاف وکلاء نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا تھا، واقعہ کے خلاف سندھ روینیو ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی دوسری دن بھی سرکاری کام بند کرکے شہباز بلڈنگ کے مین گیٹ کے سامنے دہرنا دیا گیا جبکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں ملازموں نے کام بند کرکے احتجاج کیا، شھباز بلڈنگ کے سامنے احتجاجی دہرنے سے خطاب کرتے ہوئے آل سندھ روینیو ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر سید سردار شاہ نے کہا کہ آج وہ ڈی آئی جی آفیس تک ریلی نکالیں گے اور پیر کو ڈویڑنل سطح کا بڑا احتجاجی کیا جائیگا اور مختیارکار و دیگر ملازموں پر جھوٹے مقدمے کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، دوسری جانب ذرائع کے مطابق وکلاء اور روینیو ملازمین میں جاری تنازع کو حل کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ متحرک ہو چکی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں