میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈالر بے لگام، 11 روپے 11 پیسے اضافہ، انٹربینک میں 242 روپے کا ہو گیا

ڈالر بے لگام، 11 روپے 11 پیسے اضافہ، انٹربینک میں 242 روپے کا ہو گیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۶ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری  بدستور جاری ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 روپے 11 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 242 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 12 روپے مہنگا ہوا ہے، اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 255 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے، اسٹاک ایکسچینج میں 430 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 215 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں