مختیارکار قاسم آباد اور وکلاء میں تنازعشدت ختیار کرگیا
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) مختیارکار قاسم آباد اور وکلاء میں تنازع کا معاملہ، ریونیو ملازمین اور وکلاء آمنے سامنے، ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کی کال پر عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ ، آل سندھ ریونیو ایمپلائز ایسوسی ایشن کا شہباز بلڈنگ کے مرکزی دروازے پر دھرنا، آج سندھ بھر میں کام بند کرکے احتجاج کا اعلان، تفصیلات کے مطابق مختیارکار قاسم آباد الطاف کوریجو اور وکلاء میں تنازع کا معامہ شدت اختیار کر چکا ہے، گزشتہ دن مختیارکار قاسم آباد الطاف کوریجو کی مدعیت میں ایڈووکیٹ آصف ابڑو، راشد وسان و دیگر دو نامعلوم افراد پر کینٹ تھانے پر حملے کا کیس داخل کیا گیا تھا جس کے بعد وکلاء کی بڑی تعداد تھانے پر پہنچ گئی اور ایڈووکیٹ آصف ابڑو کی مدعیت میں مختیارکار الطاف کوریجو اور دو ملازمین پر بھی حملے کا کیس داخل کیا گیا تھا، وکلاء پر کیس داخل کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کی کال پر عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور سندھ ہائی کورٹ میں قرارداد منظور کی گئی، دوسری جانب ریونیو تنظیم آل سندھ ریونیو ایمپلائز ایسوسی ایشن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر، مختیارکار و دیگر آفیسز میں کام بند کرکے شہباز بلڈنگ کی مرکزی دروازے پر دھرنا دیا گیا، آل سندھ ریونیو ایمپلائز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سردار شاہ کے مطابق آج سندھ بھر میں تمام آفیسز میں کام بند کرکے ضلع ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کیا جائیگا۔