میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمس بلڈرزکے مالک محمدالدین میمن کی جعلسازی، کروڑوں کے بوگس چیک

شمس بلڈرزکے مالک محمدالدین میمن کی جعلسازی، کروڑوں کے بوگس چیک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کروڑوں روپے کے بوگس چیک، حیدرآباد کے مشہور بلڈر محمد الدین میمن پر گڈاپ تھانے پر دو مقدمے درج،17 جنوری کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے لانڈھی جیل بھیج دیا، محمد الدین میمن شمس بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک ہیں، تمام مقدمے بے بنیاد ہیں، چیکس پر دستخط میچ نہیں کرتے، ایڈووکیٹ غلام نبی جروار، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے مشہور بلڈر اور شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک محمد الدین میمن پر کراچی کے تھانہ گڈاپ پر کروڑوں روپے کے بوگس چیک دینے کے مقدمے درج کئے گئے، 17 جنوری کو باتھ آئی لینڈ کراچی کی رہائشی شہددیو وانکوانی کی مدعیت میں 10 کروڑ کا بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ اعظم بستی جنوبی کراچی کے رہائشی علی حیدر نعیم کی مدعیت میں ڈبلنگ فائل کی مد میں دئے گئے 3 کروڑ روپے کے بوگس چیک کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس نے 17 جنوری کو محمد الدین میمن کو گرفتار کرکے 18 جنوری کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے ملزم کو لانڈھی جیل بھیج دیا، کیس کی اگلی سماعت 31 جنوری کو رکھی گئی، روزنامہ جرأت کی جانب سے رابطہ کرنے پر محمد الدین میمن کے وکیل ایڈووکیٹ غلام نبی جروار نے کہا کہ مقدمے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، ان کا کلائنٹ رقم ہمیشہپرنٹڈ چیک کے ذریعے دیتا تھا، چیکس پر دستخط بھی مئچ نہیں کرتے اور مقدمہ دائر کرنے والوں نے اتنی بڑی رقم کیلئے پے آرڈر یا پے ڈرافٹ کی بجائے چیک وصول کیا یہ حیرت ناک ہے، ان کیسز کے پیچھے بااثر افراد کا ہاتھ ہے، غلام نبی جروار نے کہا کہ وہ قانونی محاذ پر ان کیسوں کامقابلہ کرینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں