میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیپا کے چہیتے افسران نے ٹھٹھہ میں ڈیل نہ کرنے والے صنعتکار کی فیکٹری ماحولیاتی آلودگی کا باعث قرار دے کر سیل کردی

سیپا کے چہیتے افسران نے ٹھٹھہ میں ڈیل نہ کرنے والے صنعتکار کی فیکٹری ماحولیاتی آلودگی کا باعث قرار دے کر سیل کردی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ ماحولیات سندھ ، سیپا کے چہیتے افسران نے ٹھٹھہ میں ڈیل نہ کرنے والے صنعتکار کی فیکٹری ماحولیاتی آلودگی کا باعث قرار دے کر سیل کردی، فیکٹری مالک نے افسران کے خلاف ٹربیونل میں پٹیشن دائر کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے گھارو میں محکمہ ماحولیات سندھ کے ضلع انچارج نے چپ بورڈ بنانے والے فیکٹری کادورہ کیا ، جس کے بعد فیکٹری مالک سیپا کے ہیڈ آفس میں پرسنل ہیئرنگ کیلئے طلب کیا گیا، پرسنل ہیئرنگ کے دوران فیکٹری مالک کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے کر سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کے چہیتے افسران ڈپٹی ڈائریکٹر منیر عباسی اور کیمسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران چپ بورڈ کی فیکٹری سربمہر کردی گئی ہے، سیپا کا دعویٰ ہے کہ فیکٹری اسموک پلانٹ کے بغیر چلائی جارہی تھی اور فیکٹری پانی بغیر ٹریٹ کئے خارج کیا جارہا تھا، فیکٹری کا عملہ چپ بورڈ کے خام مال کیلئے جنگلات کی کٹائی میں بھی ملوث تھا۔ محکمہ ماحولیات کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سیپا کے نان کیڈر ڈی جی نعیم مغل کے چہیتے افسر کیمسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران خان نے پرسنل ہیئرنگ کے دوران چپ بورڈ فیکٹری کے مالک سے ڈیل کرنے کی کوشش کی، فیکٹری مالک کی جانب سے بھاری رقم دینے سے انکار پر کارروائی کرکے فیکٹری سربمہر کردی گئی، جس کے بعدفیکٹری مالک غریب نواز اینڈ سنز نے سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل میں سیپا کے افسران کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں