میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر قوم سے خطاب کریں،مریم اورنگزیب

وزیراعظم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر قوم سے خطاب کریں،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر قوم سے خطاب کرنے کا چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی چوری کی وجہ سے پاکستان آج کرپشن بڑھ چکی ہے،آپ کی کرپشن، لوٹ مار کے نتیجے میں آٹا چینی بجلی گیس دوائی سمیت کوئی چیز عوام خریدنے کے قابل نہیں رہی ،عمران صاحب کرپشن کا آپ کا اعمالِ نامہ سامنے آنے کے بعد اب آپ سڑکوں پر نہیں نکلیں گے بلکہ جیل جائیں گے۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب اور ان کے مافیاز، کارٹلز اور اے ٹی ایمز کی کرپشن کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت تباہ ہوئی، بے روزگاری اور مہنگائی کا سونامی آیا۔ انہوںنے کہاکہ 2013 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو پاکستان کرپشن انڈیکس میں 127 نمبر پر تھا ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ملک میں کرپشن میں کمی آئی اور پاکستان 117 نمبر پر آگیا ، پاکستان مسلم لیگ (ن) دور میں ہر سال کرپشن انڈیکس میں مسلسل کمی آئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں