وزیراعظم کے ساتھیوں نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ تسلیم کرلی
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان کے ساتھیوں نے بھی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو تسلیم کرلیا۔وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب اور شہباز گل نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق رپورٹ پر ردعمل دیا ۔فرخ حبیب نے کہا کہ ایک رپورٹ کے باعث سی پی آئی کی ٹوٹل رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے، 8 میں سے 7 رپورٹس میں کوئی فرق نہیں۔وزیر مملکت برائے اطلاعات نے حزب اختلاف کے ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ پر واویلے کو بلاجواز قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن کا یہ ٹولہ ہے، اس ٹولے نے لوٹ مار کی اور پورے نظام کو کرپٹ کیا۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ٹرانسپیریسی انٹرنیشنل اس وقت اچھی رپورٹ دے رہا تھا، جب شہباز شریف کا چپڑاسی 9000 روپے کی تنخواہ ہونے کے باوجود اکائونٹ میں 4 ارب جمع کررہا تھا۔