میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایڈمنسٹریٹر لطیف آباد مشتاق سومرو نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کردیے

ایڈمنسٹریٹر لطیف آباد مشتاق سومرو نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کردیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ:علی نواز ) ایڈمنسٹریٹر لطیف آباد مشتاق سومرو نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کردیے، فی یونین کونسل سے ایک لاکھ روپے کی وصولی، کلرکوں کو 4 4 یونین کونسلز کے چارج بھی دے دیے، مشتاق سومرو نے ٹنڈوجام میں بھاری رقم کے عوض جعلی آرڈر بھی جاری کئے، تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کے چہیتے افسر مشتاق سومرو نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کردیے ہیں، مشتاق سومرو نے ٹنڈوجام میں اپنے سی ایم او کے عہدے کے دوران 25 جعلی آرڈر جاری کئے اور بعد میں اپنے دستخط کو جھوٹا قرار دیا، جعلی آرڈر جاری کرنے کے سنگین الزامات کے بعد محکمہ بلدیات کے سیکریٹری نے مشتاق سومرو پر نوازش کرتے ہوئے سٹی اور تعلقہ لطیف کی ایڈمنسٹریٹر کا چارج دیا بعد میں سٹی کا چارج واپس لے لیا، ملنے والی معلومات کے مطابق تعلقہ لطیف میں 44 یونین کونسل ہیں اور ہر یونین کونسل کا ماہانہ بجٹ 5 لاکھ روپے ہے، مشتاقِ سومرو نے قواعد و ضوابط کی دھجیان اڑاتے ہوئے تین تین چار چار یونین کونسلوں کا چارجز کلرکوں کے حوالے کردیا ہے اور ماہانہ فی یونین کونسل سے ایک لاکھ روپے کی وصولی کی جا رہی ہے، اسے سلسلے میں روزنامہ جرأت کی جانب سے مشتاق سومرو سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کالز کی گئی لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں