میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسکول اراضی کا تنازعہ، پلاٹ مالک کی جانب سے درخواست کی سماعت

اسکول اراضی کا تنازعہ، پلاٹ مالک کی جانب سے درخواست کی سماعت

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے بلدیہ ٹائون سعید آباد میں اسکول اراضی کے سرکاری یا نجی ہونے کے تنازعہ سے متعلق درخواست پر سرکاری وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ نے تو جاوید نہاری والے کو بھی سرکاری اسکول دے دیا تھا، آپ کے افسران کے یہ اقدام ڈکیتوں کے مترادف ہے۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں بلدیہ ٹائون سعید آباد میں اسکول اراضی کے سرکاری یا نجی ہونے کا تنازعہ سے متعلق پلاٹ مالک کی جانب سے درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسکولوں کی حالت زار پر اہم آبزوریشن دی۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے سرکاری وکیل سے مکالمے میں کہا کہ سرکاری اسکولز کی کوئی حالت نہیں۔ ڈالمیا پر سرکاری اسکول بلڈر کو بیچ دیا۔ آپ نے تو جاوید نہاری والے کو بھی سرکاری اسکول دے دیا تھا۔ آپ کے افسران کے یہ اقدام ڈکیتوں کے مترادف ہیں۔ یہاں سرکاری اسکولوں کے پلاٹس بلڈرز کو بیچے جا رہے ہیں۔ عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں