میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،صدر عارف علوی

تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،صدر عارف علوی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ خواتین کو بھی کاروباری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔نوجوان ڈیجیٹل اسکلڈز پروگرام سے استفادہ حاصل کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کی دعوت پر آئی بی اے سکھر میںایوان کے ارکان سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں صدر مملکت ایک روزہ دورے پر سکھر پہنچے ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔سکھر چیمبر آف کامرس کی نمائندگی کرتے ہوئے صدر عامر علی خان غوری، سابق صدور محمد دین، انجینئر عبدالفتاح شیخ، محمد رفیق ڈوسانی، ملک محمد رضوان الحق نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل و دیگر کا استقبال کیا۔اس موقع پر آئی بی اے کے وائس چانسلر سید میر محمد شاھ اور رجسٹرار زاہد حسین کھنڈ بھی موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں