میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضمنی الیکشن ملیر ، ایم کیوایم کی تحریک انصاف کے مدمقابل لڑنے کی تیاری

ضمنی الیکشن ملیر ، ایم کیوایم کی تحریک انصاف کے مدمقابل لڑنے کی تیاری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایم کیوایم نے ملیر کے حلقہ پی ایس 88کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار دستبردار کرانے سے انکار کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر کی نشست پر ضمنی انتخاب ہونے والے ہیں اور اس حلقے میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور تحریک انصاف ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوگئے ہیں، کیوں کہ ایم کیوایم نے پی ایس 88 ملیر کی نشست پر پی ٹی آئی کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ایم کیوایم نے ملیر ضمنی الیکشن میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایم کیوایم سے ملیر کے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوار کو دستبردار کرانے کی درخواست کی تھی، تاہم ایم کیوایم نے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار دستبردار کرانے سے انکار کرتے ہوئے موقف پیش کیا ہے کہ ہمارا اتحاد مرکز میں ہے امیدوار دستبردار نہیں کرائیں گے اور پی ٹی آئی نے بھی ہمارے مدمقابل کراچی ضمنی الیکشن میں امیدوار کھڑا کیا تھا۔واضح رہے کہ پی ایس 88 ملیر کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ 16 فروری کو ہوگی، اور اس نشست پر پیپلزپارٹی کے محمد یوسف، ایم کیوایم کے ساجد احمد اور پی ٹی آئی کے جان شیر جونیجو امیدوار ہیں، تاہم اس حلقے میں پی ٹی آئی ایم کیوایم کے الگ الگ امیدواروں سے پیپلزپارٹی کی پوزیشن مستحکم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں