میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی کسانوں کے احتجاج نے مودی سرکار کے ہوش اڑا دئیے

بھارتی کسانوں کے احتجاج نے مودی سرکار کے ہوش اڑا دئیے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت میں مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ 26 جنوری کو دہلی کی طرف ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کسانوں کے احتجاج نے مودی سرکار کے ہوش اڑا دیے۔ خوف کا شکار حکومت نے ہریانہ پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔کسانوں کی جانب سے 26 جنوری کو دلی کی طرف ٹریکٹر مارچ کا اعلان کیا گیا تھا جس کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔ہریانہ، راجستھان اور پنجاب سمیت متعدد ریاستوں کے مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو ٹف ٹائم دینے کے پوری تیاریاں کر لی گئی ہیں۔دوسری جانب دہلی میں کسانوں نے مظاہرے سے پکڑے جانے والا را کا دہشت گرد میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ گرفتار شخص کے مطابق پولیس اور ایجنسیوں نے چار کسان رہنماں کے قتل کا ٹاسک دیا تھا جبکہ پولیس نے احتجاج کرنے والوں پر ڈنڈے برسائے اور سخت سردی میں واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں