میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردوں کی ریلیاں سندھو دیش کے نعرے سالمیت کیلئے خطرہ ہیں آفاق احمد

دہشت گردوں کی ریلیاں سندھو دیش کے نعرے سالمیت کیلئے خطرہ ہیں آفاق احمد

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے مہاجر نوجوان سندھ اربن گریجویٹ فورم کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ناصرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کو پالتا ہے لیکن اسکا اعتراف کرنے کی بجائے اس شہر کا گلا گھونٹا جارہا ہے اور کراچی کو اندرون سندھ کے دہشت گرد عناصر کے حوالے کیا جارہا ہے ۔ آج کھلے عام سندھو دیش کے نعرے لگ رہے ہیں ، ملک دشمن ریلیاں نکالی جارہی ہیں ، صنعتوں میں مہاجر نوجوانوں کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے لیکن حکومت توجہ دے رہی ہے نہ ادارے ۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کا پڑھا لکھا نوجوان ہاتھ میں ڈگریاں تھامے گھوم رہا ہے جبکہ روزگار لسانی بنیادوں پر سینکڑوں میل دور گوٹھ اور دیہاتوں سے آنے والوں کو دی جارہی ہیں ، حکومت کی یہ روش ایک ایسی خطرناک صورتحال کو جنم دینے کا سبب بن رہی ہے جس کا نقصان ناصرف صوبہ بلکہ ملک کو پہنچے گا۔ آفاق احمد نے کہا کہ ایسے حالات میں کہ جب اکثریتی طبقہ ہمیں دیوار سے لگانے کیلئے ہر حد پار کررہا ہے تو پھر اسکا مقابلہ کرنے کیلئے مہاجر قوم کو متحد ہوکراپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوگا اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہم اپنے بچوں کو روائتی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم کی جانب راغب کریں تاکہ وہ ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرکے خود کو ناگزیر ثابت کرسکیں ۔اپنے خطاب میں آفاق احمد نے کہا کہ سندھ اربن گریجویٹ فورم کا قیام خوش آئند ہے ، یہ اس لئے بھی ضروری تھا کہ شہر کے پڑھے لکھے نوجوان اور بزرگ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر جنوبی سندھ کے شہری عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالے اور سازشوں کا ناکام بنانے کیلئے کام کریں اور ایسے مواقع تلاش کریں کہ جن کے ذریعے نوجوانوں کو باعزت روزگار مہیا کرکے انکا احساس محرومی دو رکیا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو دہشت گرد عناصر کے حوالے کرنے کا عمل خطرناک ہے جس کا مقتدرہ قوتوں کو نوٹس لینا چاہئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں