میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول اسپتال کمیشن ایجنٹس مافیاکے نرغے میں،ملازمین کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں

سول اسپتال کمیشن ایجنٹس مافیاکے نرغے میں،ملازمین کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ناقص سیکورٹی کے باعث بیرونی عناصر اور کمیشن ایجنٹ کی بڑھتی ہوئی مداخلت کے باعث سول اسپتال کے ملازمین کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، اسپتال کے احاطے میں ملازمین کی گاڑی اور دیگر قیمتی اشیاء کی چوری کے بعد وارڈز میں بیرونی ایجنٹوں نے اسپتال کے ملازمین پر حملے شرو ع کردیئے، مبینہ کمیشن ایجنٹ مبین کا آرتھو پیڈک وارڈ میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے امیر خان پر حملہ، تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی میں انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی سے کمیشن مافیا سرگرم ہے جو اسپتال میں ایکسرے ، لیبارٹری اور دیگر سہولیات ہونے کے باوجود غریب مریضوں کو باہر لے جا کر ٹیسٹ و ایکسرے کرواتے ہیں ، ذرائع کے مطابق مختلف وارڈز اور او پی ڈی میں مختلف کمیشن ایجنٹس صبح اسپتال میں داخل ہوتے ہیں اور رات تک موجود ہوتے ہیں جو غریب مریضوں کو ایکسرے، ٹیسٹ ، ای سی جی اور دیگر طبی معائنے کیلئے اسپتال سے باہر لے جاتے ہیں اور مختلف لیبارٹریوں و ڈاکٹروں کے ساتھ کمیشن پر کام کرتے ہیں۔ گزشتہ روز آرتھو پیڈیک وارڈ نمبر 1میں مبین نامی شخص نے ڈیوٹی پر مامور ملازم امیر خان کے سر پر کانچ کی بوتل دے ماری جس سے امیر خان شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال کے عملے نے ٹراما سینٹر منتقل کیا جہاں وہ تاحال زیر علاج ہے ۔ ملازم پر حملے کی اطلاع ملتے ہی سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف کے عہدیدار یوسف خان، شاہد شفیع ، نعیم احمد اور میڈیا کوآرڈینٹر افضال احمد نے زخمی امیر خان کو عیادت کی۔ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف کے مرکزی صدر اخلاق احمد خان نے کہا کہ سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف نیم طبی عملے کیخلاف کسی تشدد کو برداشت نہیں کریگی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اسپتال کے ملازمین کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔ اسپتال میں بیرونی عناصر کی غندہ گردی کو روکا جائے اور مبین نامی حملہ آور کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگرسول اسپتال کے ملازمین اپنا شدید احتجاج کرنے کا حق استعمال کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں