میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضمنی انتخابات متحدہ پاکستان کے لیے کڑا امتحان بن گئے

ضمنی انتخابات متحدہ پاکستان کے لیے کڑا امتحان بن گئے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: شعیب مختار) متحدہ قومی موئومنٹ پاکستا ن پی ایس 94کے ضمنی انتخابات میں بھی متحدہ نہ ہو سکی فاروق ستار کی علیحدگی نے متحدہ پاکستان کی کمر توڑ دی۔

ضمنی انتخابات متحدہ پاکستان کے سامنے ایک مرتبہ پھر کڑا امتحان بن کر سامنے آ گئے۔ متحدہ رہنما محمد وجاہت کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست متحدہ پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔

ناراض رہنمائوں کو منانے میں متحدہ پاکستان کو دشواریوں کا سامنا حلقے کے تمام پو لنگ اسٹیشن حساس قرار دے دیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق 27جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں متحدہ پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سخت کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جس کے تحت حلقے سے 16امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن میں متحدہ پاکستان سے سید ہاشم رضا ،تحریک انصاف کے محمداشرف جبار،پاک سر ز مین پارٹی کے محمد عرفان وحید، مہاجر قومی موئومنٹ کے عامر اختر شامل ہیں ،حلقے میں 149پولنگ اسٹیشن 596پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جس کے احاطے میں لانڈھی اور کورنگی کے مختلف علاقے آتے ہیں ،جہاں رجسٹر ڈ ووٹرز کی تعداد 246449بتائی جاتی ہے۔

پی ایس 94کی نشست متحدہ پاکستان کے امیدوار محمد وجاہت کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے جوعام انتخابات میں بھاری اکثریت سے 32729ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جن کی وفات کے بعد حلقے کی نشست خالی ہوئی ہے۔ تاہم حالیہ ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت تمام پولنگ اسٹیشن پر باقاعدہ طور پرپولنگ کے روز فوج تعینات کی جا ئے گی۔ پی ایس 94کے انتخابات میں تنظیمی ڈھانچے کی تباہ حالی کے باعث حالیہ دنوں میں حلقے سے متحدہ پاکستان کی پو زیشن انتہائی کمزور دکھا ئی دے رہی ہے جس کے تحت اہم رہنمائوں کی علیحدگی کے باعث متحدہ پاکستان کی جیتی ہوئی نشست ہاتھ سے نکلنے کا خدشہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں