میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس کیوسی حرکت میں ،جعلی کاسمیٹکس مصنوعات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

پی ایس کیوسی حرکت میں ،جعلی کاسمیٹکس مصنوعات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور(رپورٹ:قاضی سمیع اللہ)پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی ٹاسک فورس کالاہور میں جعلی اور غیر معیاری کاسمیٹکس مصنوعات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،

محمد افضل نامی جعلی مینوفیکچررز کی فیکٹری کو سیل کرکے مصنوعات کے نمونے قبضے میں لے لیے،فیکٹری پر چھاپے کے بعد پی ایس کیو سی اے پر جعلی مینو فیکچررز کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کی جانب سے سیاسی دبائو ڈالنے کی کوشش سامنے آئی ہے، پی ایس کیو سی اے نے دبائو کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس کیو سی اے کی ٹاسک فورس نے جمعہ کے روز سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ڈیلٹا پرنٹنگ پریس کے مالک محمد افضل کے غیر قانونی مینو فیکچرنگ یونٹس پر چھاپہ مارا جہاں پرنٹنگ پریس کی آڑ میں کیئر برانڈ کی غیر معیاری اور جعلی مصنوعات بڑے پیمانے پر تیار کی جارہی تھی۔جرأت کی ٹیم کے ہمراہ مارے گئے چھاپے کے دوران پی ایس کیو سی اے کی ٹاسک فورس نے فیکٹری سے کیئر برانڈ کی جعلی اور غیر معیاری مصنوعات کے سیمپل ضبط کرلیے اور باقی مال کومزید کارروائی تک کے لیے سیل کردیا۔

چھاپے کے دوران انکشاف ہوا کہ جعلی مینو فیکچررز گزشتہ تین برس سے کیئر کی جعلی اور غیر معیاری مصنوعات بنارہا تھا جس سے نہ صرف قومی خزانہ کو ٹیکس کی مد میں غیر معمولی نقصان پہنچایا گیاتو دوسری جانب ٹریڈمارک اور کاپی رائٹ قوانین کی سنگین خلاف ورزی بھی کی جاتی رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں