پیر حمید الدین سیالوی سے شہباز شریف کی ملاقات، احتجاج کی کال واپس
منتظم
جمعه, ۲۶ جنوری ۲۰۱۸
شیئر کریں
زیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرگودھا میں پیر حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کی، ملاقات میں شہباز شریف نے احتراماً پیر حمیدالدین سیالوی کے گھٹنے بھی چھوئے۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے احتجاج کے حوالے سے پیرسیال کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔یر حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست پر پیر سیال نے احتجاج کی کال مسترد کردی ہے، ختم نبوت پر ایمان ہر مسلمان کے عقیدے کا لازمی جزو ہے جب کہ پیرسیالوی کی مشاورت سے 6 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جو ان سے معاملات پر گفتگو کرے گی۔ح رہے کہ پیر حمیدالدین سیالوی نے حکومت کو ملک میں نفاذ شریعت کے لیے 7 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس دوران نظام مصطفیٰ ﷺ نافذ نہ کیا گیا تو پنجاب بھر میں احتجاج ہوگا۔