پاکستان بچانے کے لیے دہشت گردی ختم کرنا ہو گی ٗ بلاول بھٹو
شیئر کریں
ڈیووس(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری نے کہاہے کہ ہمیں مودی یا ٹرمپ کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کو بچانے کے لیے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا ہے۔ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کیا جائے تو دنیا کو ہم پر تنقید کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔جس طرح بھارتی وزیراعظم پاکستان کے خلاف بھارت کا موقف بھرپور انداز میں پیش کرتے ہیں بالکل اسی طرح پاکستان کو بھی اپنا موقف دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں ماہ کے آغاز میں دیئے گئے پاکستان مخالف بیان کے تناظر میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیںاگر ہم نیشنل ایکشن پلان پر درست طریقے سے عمل کریں تو کسی کے بھی پاس پاکستان پر تنقید کرنے کا موقع نہیں رہے گا.