میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
2سیاسی خاندانوں نے جمہوری بنیادیں کھوکھلی کردیں، بیرسٹر سیف

2سیاسی خاندانوں نے جمہوری بنیادیں کھوکھلی کردیں، بیرسٹر سیف

Author One
بدھ, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پشاور: مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط 2 سیاسی خاندانوں نے جمہوریت کی بنیادیں کھوکھلی کردی ہیں۔یوم قائداعظم کے موقع پر اپنے پیغام میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پوری قوم کو قائداعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت مبارک ہو۔

بابائے قوم نے اپنی بصیرت، حکمت اور بے لوث قیادت کے ذریعے ایک آزاد ریاست کی بنیاد رکھی۔

ان کی قیادت نے مسلمانوں کو ایک مقصد اور منزل عطا کی۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے 3اصول اتحاد، ایمان، تنظیم کسی بھی قوم کی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

آج کا دن ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کی تجدید عہد کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے ملک پر مسلط سیاسی اشرافیہ نے قائد کے پاکستان کا چہرہ مسخ کیا ہے۔ ملک پر مسلط 2سیاسی خاندانوں نے جمہوریت کی بنیادیں کھوکھلی کی ہوئی ہیں۔

قائداعظم ہمیشہ دیانتدار، اصول پسند اور کردار کے پختہ انسان تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں