میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا کراچی کے لیے فنڈ ریلیز کروائیں ،گورنر، آپ پورے سندھ کے گورنر ہیں ،وزیراعلی،دلچسپ جملوں کا تبادلہ قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے،علی امین گنڈاپور پاکستانی کی جو حالت ہوتی ہے اسے جمع کرتے ہیں تو قوم کی حالت بنتی ہے،مفتاح اسماعیل حکمرانوں نے اپنی مراعات میں 1000 فی صد اضافہ کیا عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، حافظ نعیم الرحمان فوجی تنصیبات پر حملہ ہوگا تو ٹرائل بھی فوجی عدالتیں ہی کریں گے، عطا تارڑ سندھ بلڈنگ، ثاقب بن رؤف کے پاؤں کی ٹھوکر پر عدالتی احکامات امریکی پابندیاں بلاجوازقرار،ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتانہیں کریں گے، وزیراعظم سیکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں،دفتر خارجہ ڈیجیٹل اسپیس خطرے میں ، نوجوانوں کو حکومت کے سامنے مزاحمت کرنی ہوگی سیاست میں حصہ لینے والے فوجی افسران کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے ، عارف علوی

ای پیج

e-Paper
سنی اتحاد کونسل نے 26ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

سنی اتحاد کونسل نے 26ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سنی اتحاد کونسل نے 26 ویں ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 26ویں ترمیم غیر قانونی اور غلط طریقے سے منظور کی گئی ہے ، درخواست میں آئینی ترمیم کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں ترمیم 2024غیر آئینی، غیر قانونی، اور ناقابل عمل ہے جس سے آئین کی اہم خصوصیات اور بنیادی اقدار ختم ہوگئیں، اس ترمیم سے بنیادی حقوق اور اختیارات کی تقسیم متاثر ہوئی۔درخواست میں کہا گیا کہ 26 ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی ختم ہو گئی، یہ ترمیم آئین کی بنیادی خصوصیات کو بدلنے، منسوخ یا ختم کرنے کی کوشش ہے، ترمیم آئین کے آرٹیکل 239 کے تحت غیر قانونی اور ناقابل عمل ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26ویں ترمیم کے سیکشنز 7، 10، 14، 17، 21 اور 27 کو غیر آئینی قرار دیا جائے، اس ترمیم کے تحت ہونیوالے تمام فیصلوں، نوٹیفکیشنز، تقرریوں یا دیگر اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی کہ 26ویں ترمیم کے حق میں ووٹوں کے حصول کے طریقہ کار کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں، سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر)ترمیمی ایکٹ 2024 اور سپریم کورٹ (ججز کی تعداد)ترمیمی ایکٹ 2024 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں