میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے،علی امین گنڈاپور پاکستانی کی جو حالت ہوتی ہے اسے جمع کرتے ہیں تو قوم کی حالت بنتی ہے،مفتاح اسماعیل حکمرانوں نے اپنی مراعات میں 1000 فی صد اضافہ کیا عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، حافظ نعیم الرحمان فوجی تنصیبات پر حملہ ہوگا تو ٹرائل بھی فوجی عدالتیں ہی کریں گے، عطا تارڑ سندھ بلڈنگ، ثاقب بن رؤف کے پاؤں کی ٹھوکر پر عدالتی احکامات امریکی پابندیاں بلاجوازقرار،ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتانہیں کریں گے، وزیراعظم سیکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں،دفتر خارجہ ڈیجیٹل اسپیس خطرے میں ، نوجوانوں کو حکومت کے سامنے مزاحمت کرنی ہوگی سیاست میں حصہ لینے والے فوجی افسران کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے ، عارف علوی نون لیگ کی پیپلز پارٹی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

ای پیج

e-Paper
کھیل پر بھارتی اثر کھیلوں کی دنیا کے لیے خطرناک،بھارت پر شدید تنقید

کھیل پر بھارتی اثر کھیلوں کی دنیا کے لیے خطرناک،بھارت پر شدید تنقید

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

بھارتی مفادات کا خیال رکھنے پر برطانوی اخبار نے آڑے ہاتھوں لے لیا، کھیل میں بھارتی اثر و رسوخ کی مثال کھیلوں کی دنیا میں نہیں ملتی۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں انڈیا کو فائدہ پہنچانے کے لیے کھیل کی ساکھ کو قربان کیا گیا ہے ، انڈیا اپنی طاقت سے پاکستان کو فائنل کی میزبانی سے روک رہا ہے ۔اخبار کے مطابق یہ سب مکمل طور پر رسوائی ہے ، چیمپئینز ٹرافی کے دو وینیوز پاکستان اور یو اے ای رکھے گئے ہیں، جبکہ فائنل لاہور میں شیڈول ہے تاہم انڈیا پہنچا تو فائنل یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔ایک ملک کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ دوسرے ملک کو فائنل کی میزبانی سے روک سکتا ہے ، فائنل کے وینیو کا 4 مارچ تک یعنی 5 روز پہلے تک علم ہی نہیں ہوگا اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔لاہور 1996 کے ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کے بعد پھر تیاریاں کر رہا ہے ، شائقین اور منتظمین کو یہ نہیں علم کہ فائنل لاہور میں ہو گا بھی یا نہیں۔پاکستان کو 2021میں چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی 15 میچز کے ساتھ ایوارڈ ہوئی تب انڈیا کے لیے یہ سہولت نہیں رکھی گئی تھی کہ وہ میچز دوسرے ملک میں کھیلے گا۔ ایونٹ کے 7 ممالک کو یہ نہیں پتہ وہ ناک آؤٹ میچ کہاں کھیلیں گے ، صرف انڈیا اکیلے کو پتہ ہے کہ وہ سیمی فائنل اور فائنل کہاں کھیلے گا۔ آئی سی سی کے ایونٹس میں بھارتی مفادات کے لیے کھیل کی ساکھ کو قربان کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے ، 2019 کے ورلڈ کپ میں انڈیا نے ٹورنامنٹ شروع ہونے کے 8 روز تک کوئی میچ نہیں کھیلا، جبکہ ساؤتھ افریقہ تیسرا میچ کھیل رہا تھا۔آئی پی ایل کے اختتام سے انٹرنیشنل میچ تک 15روز کا وقفہ ڈالا گیا ہے ، 2021اور 2022میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے آخری گروپ میچز رن ریٹ کو دیکھنے کے لیے آخر میں رکھے گئے ۔انڈیا کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ورلڈ کپ میں آخری میچز کمزور حریفوں کے خلاف رکھے گئے ، رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ پوزیشن کا خیال رکھے بغیر انڈیا کا سیمی فائنل گیانا میں رکھا گیا۔چیمپئینز ٹرافی میں انڈیا کو ایک ملک کی کنڈیشنز کے مطابق اسکواڈ بنانا ہوگا جبکہ دیگر 7ٹیموں کو اسکواڈ کے لیے دو ممالک کی کنڈیشنز کو دیکھنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں