میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دوریاستی حل قابل قبول نہیں ریاست صرف فلسطین ہے، حافظ نعیم الرحمن

دوریاستی حل قابل قبول نہیں ریاست صرف فلسطین ہے، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نیشنل لیبر فیڈریشن کے تحت اسرائیل کی دہشت گردی، مظلوم و نہتے فلسطینی بچوں، ماوں، بہنوں پر بمباری کے خلاف، اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار کے روز ریگل چوک تا پریس کلب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر قیادت ”غزہ لیبر مارچ ”کا انعقاد کیا گیا ۔مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز اور فلسطینی پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے ،اہل غزہ اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹریڈ یونینز کے رہنما و مزدور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شریک کی ۔مارچ کے شرکاء نے ماتھوں پرسرخ رنگ کی پٹی باندھی ہوئی تھی جس پر تحریر ہے کہ لبیک یا اقصی ۔مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس پر تحریر تھاکہ اہل فلسطین پر جاری ظلم کے ذمہ دار اسرائیل، امریکہ اور مسلم حکمران، امت مسلمہ میں کے کوئی صلاح الدین ایوبی؟، میں مسکرا کیسے سکتا ہوں کہ جب کہ میرا قبلہ اول کافروں کے ہاتھوں میں ہے، حماس تم پر فخر ہے، القدس لنا، فلسطینیوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ، اسرائیل کے اسپتالوں پر بم بمباری کھلی دہشت گردی ہے، ہم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔غزہ لیبر مارچ سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنما صابر ابو مریم ، نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان ،جنرل سکریٹری قاسم جمال ،ظفر خان ،مناظر گیلانی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں