میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کا سیاسی چکمہ، لیاری سے الیکشن بلاول نہیں نبیل گبول لڑیںگے

پیپلز پارٹی کا سیاسی چکمہ، لیاری سے الیکشن بلاول نہیں نبیل گبول لڑیںگے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیپلزپارٹی کی قیادت نے بلاول کی جگہ نبیل گبول کو لیاری سے کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ادھر شکور شاد لیاری الائنس کے پلیٹ فارم سے مقابلے کوتیار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے اہم حلقے این اے 239 لیاری پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور آزاد امیدواروں کے 72 فارم وصول اور 31 فارم جمع ہوئے ، سابق ایم این اے عبدالشکور شاد نے بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑنے کے لیے فارم جمع کروایا ہے ،جو لیاری الائنس بنا کر الیکشن کے میدان میں اترے ہیں ، پی ایس 106 پر علامہ رضی حسینی اور پی ایس 107 پر علامہ بلال قادری لیاری الائنس کے امیدوار ہیں، این اے 239 پر پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جگہ نبیل گبول نے حلقے پر نامزدگی کاغذات جمع کروائے ہیں اور امکان ہے کہ پی پی نبیل گبول کو ہی ٹکٹ جاری کرے گی ، لیاری کے قومی اسمبلی حلقے میں 5 لاکھ 36 ہزار سے زائد ووٹرز ہیں ، گذشتہ عام انتخابات میں عبدالشکور شاد ، تحریک انصاف کی ٹکٹ پر 62 ہزار ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے تھے ، گزشتہ عام انتخابات میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے لیاری سے الیکشن میں حصہ لیا اور ان کو شکست ہوئی تھی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی 15 سالہ حکومت میں لیاری کو پینے کے صاف پینے، نکاسی آب ، سڑکوں کی تعمیر سمیت مختلف سہولیات فراہم نہیںکی جاسکیں ، جس کے باعث پی پی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بلاول بھٹو لیاری سے الیکشن نہیں لڑیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں