میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بینظیر بھٹو کی برسی پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کی تیاریاں جاری

بینظیر بھٹو کی برسی پر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کی تیاریاں جاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کے موقع پر سیاسی قوت کے مظاہرے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں کراچی سمیت ملک بھرسے پیپلزپارٹی کے قافلے گڑھی خدابخش کے لئے روانہ ہوگئے،کراچی سے آج(پیر) 26دسمبر کو بھی پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا بڑا قافلہ گڑھی خدابخش روانہ ہوگا۔پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی یپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی،پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، آصف خان، نجمی عالم خلیل ہوت ڈسٹرکٹ کے صدور و جنرل سیکرٹریز، لیڈیز ونگ، پیپلز یوتھ و دیگر ذیلی تنظیموں کے عہدیداراپنے اپنے علاقوں سے روانہ ہونے والے قافلوں کی قیادت کررہے ہیں ۔ گڑھی خدابخش روانہ ہونے والے پیپلزپارٹی کراچی کے قافلے کا خیرمقدم کرنے کے لیے سہراب گوٹھ پراستقبالیہ کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ سعید غنی نے بتایا کہ گڑھی خدابخش میں 27 دسمبر کو ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا، جس سے پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری، پارٹی کے مرکزی قائدین و دیگر خطاب کریں گے کراچی ڈویژن اور تمام ڈسٹرکٹ کے تحت ان جیالوں کو لاڑکانہ لے جانے اور واپس لانے کے ساتھ ساتھ ان کے وہاں رہائش و طعام کا انتظام گیا گیا ہے۔ وقار مہدی جاوید ناگوری نے کہا کہ 26دسمبر سے کراچی سے قافلے روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔ کراچی سے 200 سے زائد بسیں، سیکڑوں گاڑیاں اور ٹرینوں سے قافلے گڑھی خدابخش روانہ ہورہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں