میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہندو انتہا پسندوں  نے  سانتا کلاز کو بھی نہ بخشا، بدترین تشدد

ہندو انتہا پسندوں نے سانتا کلاز کو بھی نہ بخشا، بدترین تشدد

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودرا کے رہائشی علاقے میں ہندو انتہا پسندوں کے ہجوم نے سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس شخص کرسمس کی خوشیاں بانٹنے کیلئے مکرپورہ کے رہائشی علاقے میں چاکلیٹ تقسیم کر رہا تھا کہ وہاں موجود ہندو انتہا پسندوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہندو انتہا پسندوں نے اسے چاکلیٹ تقسیم کرنے پر اعتراض کیا، جس کے بعد دونوں برادریوں میں تصادم ہوگیا۔ بعد ازاں مسیحی برادری کے ارکان نے واقعے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا اور علاقے میں سیکیورٹی طلب کی۔ دوسری جانب چھتیس گڑھ کرسچن فورم کے مطابق خواتین سمیت 100 سے زائد افراد نے نارائن پور کے ایک اسٹیڈیم میں پناہ لی ہے جبکہ بہت سے لوگوں کو گرجا گھروں سمیت دیگر مقامات پر ٹھہرایا گیا۔ قبل ازیں گزشتہ روز ہندو تنظیم نے تاریخی شاہی عید گاہ مسجد کو شری کرشنا کی جنم بھومی قرار دے کر مندر بنانے کے لیے 13.37 ایکڑ زمین پر ملکیت کا دعوی دائر کیا تھا جس پر عدالت نے مسجد کے سروے کا حکم دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں