میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ژوب آپریشن ،دہشت گرد ہلاک، فوجی جوان شہید، 2 زخمی

ژوب آپریشن ،دہشت گرد ہلاک، فوجی جوان شہید، 2 زخمی

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ مقابلے کے دوران ایک سپاہی بھی شہید ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازا میں خفیہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا، آپریشن پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی نقل وحرکت کی اطلاعات پرکیا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے کی مسلسل نگرانی کرکے دہشت گردوں کے ایک گروپ کو علی الصبح روکا گیا، دہشت گردوں کے فرار کے راستے روکنے کے لیے ناکہ بندی کی گئی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، سرحد پار سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی، دہشت گرد گھس کے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں سپاہی حق نواز شہید ہوا اور 2 جوان زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کا مقصد دہشت گروں کو داخلی راستوں کے استعمال سے روکنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں