وزیراعظم کی 27دسمبر کوکراچی آ نے کی کوئی اطلاع نہیں، وزیراعلیٰ سندھ
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ وزیر اعظم 27 دسمبر کو کراچی آ رہے ہیں۔مز ارقائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ وزیر اعظم 27 کو کراچی آ رہے ہیں، انہیں ابھی گورنر صاحب سے معلوم ہوا ، وزیراعظم پہلے جب آئے تھے تو بتا دیا جاتا تھا لیکن بعد میں اطلاع دینا بھی مناسب نہ سمجھا، اس سے قبل با ضابطہ طور پر کبھی بلایا نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 27دسمبر کو روالپنڈی میں ہوں گے ، اس دن پیپلزپارٹی لیاقت باغ میں جلسہ کرے گی۔ مزارِقائد پر انہوں نے صحافیوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ کراچی کے دوران اس سے قبل انہیں باضابطہ طور پر کبھی بلایا نہیں گیا، ملک کو آج اتحاد کے ساتھ چلنے کی اور متحد رہنے کی بہت ضرورت ہے ، اس سے پہلے شاید پہلے کبھی اتنی ضرورت نہیں پڑی ہو جتنی ضرورت ہے ۔انہوں نے مودی حکومت اور اس کے حالیہ مسلما ن مخالف فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے بھارت میں مسلمانوں پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں، مسلمانوں کیساتھ بھارت میں امتیازی سلوک صرف اسلامی نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے ۔