میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اچھے برتائو کے لیے کسی کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں،پوپ فرانسس

اچھے برتائو کے لیے کسی کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں،پوپ فرانسس

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ دنیا میں جو بھی مسائل ہیں انہیں بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔بدھ کودنیا بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار منا یا۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی مرکز ویٹی کن میں کرسمس کی مرکزی تقریب ہوئی جس میں پوپ فرانسس نے بھی خطاب کیا۔سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں دعائیہ تقریب میں 60 ہزار افراد نے شرکت کی اور پوپ فرانسس نے دعا کرائی۔ اس موقع پر خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا کہ ہمت باندھیں، اعتماد مت کھوئیں، امید کا دامن نہ چھوڑیں۔ان کا کہنا تھا دنیا میں جو بھی مسائل ہیں انہیں بہانے کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے ، دوسروں کے لیے تحفہ بنیں، یہ عمل زندگی کو مطلب دیتا ہے ، اچھے برتائو کے لیے کسی کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں۔برطانیا میں کرسمس پر شاہی خاندان کے ننھے شہزادے نے پڈنگ بنائی، علیل شہزادہ فلپ بھی ہسپتال سے محل پہنچ گئے ۔برطانیہ کے شاہی محل میں ملکہ الزبتھ نے شوہر، پوتے اور پڑپوتے جارج کے ساتھ مل کر کرسمس کی روایتی ڈش تیار کی۔ ادھر مغربی کنارے میں بیت اللحم میں کرسمس کے سلسلے میں تقریب ہوئی، جس میں کرسمس ٹری روشن کیا گیا، صدرمحمود عباس نے بھی دعائیہ تقریب شرکت کی۔فلوریڈا میں سرفنگ کرتے سانتاکلاز لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔ لہروں پر شاندار کرتب دیکھنے والوں نے خوب داد دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کیساتھ فلوریڈا میں کرسمس پارٹی میں شرکت کی، ورجینیا میں سانتاکلاز نے اسکئننگ سمیت پانی میں مختلف کرتب دکھائے ۔ منیلا کے چڑیا گھر میں سانتاکلاز نے جانوروں کو تحائف پیش کیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں