میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز، شہباز کی عدم موجودگی میں شاہد خاقان پارٹی قائم مقام صدر ہونگے

نواز، شہباز کی عدم موجودگی میں شاہد خاقان پارٹی قائم مقام صدر ہونگے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

قائد (ن) لیگ نواز شریف اور شہباز شریف کی عدم موجودگی میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی غیر اعلانیہ پارٹی کے قائم مقام صدر ہوں گے ۔دونوں بھائیوں کی ہدایات کی روشنی میں سابق وزیراعظم ایڈوائزری بورڈ کی مشاورت سے پارٹی امور نمٹائیں گے ، نواز شریف کی گرفتاری پر پارلیمنٹ میں احتجاج، اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے، پارٹی تنظیم نو سمیت دیگر سیاسی امور کے بارے میں ایڈوائزری بورڈ میں فیصلے کیے جائیں گے جس کے سربراہ شاہد خاقان عبا سی ہوں گے جسے غیرا علانیہ قائم مقام صدر کہا جاسکتا ہے ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف کو نیب عدالت سے سزا کے بعد ن لیگ کو متحرک اور فعال رکھنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی گئی ہے ، اس مقصد کے لیے ایڈوائزری بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس میں ٹاپ،ٹین سینئر قیادت شامل ہے جبکہ تنظیم نو کی ذمہ داری احسن اقبال کو سونپی گئی ہے جو غیر اعلانیہ طورپر مرکزی جنرل سیکرٹری کے طورپر کام کرتے رہیں گے ۔پی پی، جے یو آئی، ایم ایم اے ، اے این پی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے رابطے کر کے مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے گا ،مریم نواز کے متحرک اور فعال ہونے کے بارے میں مشاورت جاری ہے ۔ ن لیگ مریم نواز کو خاص وقت میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، اس بارے میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیاجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں