میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بابائے قوم کا 141 واں یوم پیدائش آج قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

بابائے قوم کا 141 واں یوم پیدائش آج قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

منتظم
پیر, ۲۵ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور/ اسلام آباد /کراچی ( اسٹاف رپورٹر/ ایجنسیاں) بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کا 141واں یوم پیدائش آج 25دسمبر (سوموار)کو انتہائی عقیدت و احترام اور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعائوں سے ہوگا جس میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی سے ہوگا۔مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوگی جس میں اعلیٰ حکومتی،عسکری اور سیاسی شخصیات شرکت کریں گی، جومزار قائد پر حاضری دے کر پھول چڑھائیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گی۔ یوم قائد اعظم ؒ کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر میں سیمینار، کانفرنسز اور مذاکروں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں بانی پاکستان کو ان کی گرانقدر خدمات اور برصغیرکے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لیے جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ملک کے مختلف مقامات پر کیک کاٹنے کی تقریبات بھی منعقد ہوں گی۔موسم سرما کی تعطیلات کے باعث سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یوم قائد اعظم ؒکی مناسبت سے پیشگی تقریات کا انعقاد کیا گیا جس میں کیک کاٹنے سمیت بانی پاکستان کی جدوجہد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ریڈیو پاکستان کی جانب سے بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒکے یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے اور قوم کے لیے ان کی انتھک جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرام پیش کیے جارہے ہیں جس کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔سرکاری و نجی ٹی وی چینلز بھی بانی پاکستان کی شخصیت کے حوالے سے خصوصی پروگرام پیش کریں گے، جبکہ اخبارات و رسائل خصوصی مضامین شائع کریں گے۔تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں سیاسی و مذہبی جماعتوں،سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں، پاکستان مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ، نظریہ پاکستان فانڈیشن، مرکزیہ مجلس اقبال پاکستان اور بعض دیگر تنظیموں کے اشتراک سے خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں، مباحثوں کے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے یوم قائد اعظم پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں