میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رضا ربانی کے بیانات پارٹی کے نہیں ذاتی حیثیت میں تصور کیے جائیں ٗ پیپلز پارٹی

رضا ربانی کے بیانات پارٹی کے نہیں ذاتی حیثیت میں تصور کیے جائیں ٗ پیپلز پارٹی

منتظم
پیر, ۲۵ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی کے بیانات پارٹی کے نہیں، بلکہ ذاتی حیثیت میں تصور کیے جائیں۔ اتوار کو بلاول ہائوس سے جاری ایک بیان میں یادلایا کہ رضا ربانی نے چیئر مین سینیٹ بننے کے بعد پارٹی سے استعفیٰ دیدیا تھا۔بیان میں کہاگیا کہ میاں رضا ربانی کے بیانات پارٹی کے نہیں، بلکہ ذاتی حیثیت میں تصور کیے جائیں۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے اسلام آباد میں اسپیکر کانفرنس میں امریکا پر شدید تنقید کی۔چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور اسے کسی دوسرے ملک سے نوٹس لینے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا ٗ اسرائیل اور بھارت کا نیا گٹھ جوڑ بن گیا ہے، جبکہ امریکا بھارت کو خطے کا تھانیدار بنا رہا ہے اور جب تک بھارت برابری کی بنیاد پر بات نہیں کرتا خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امریکا افغانستان میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں