میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحرہ عرب میں‌پاک بحریہ کی مشقیں،وزیراعظم نے آپریشنل مشقوں‌کا معائنہ کیا

بحرہ عرب میں‌پاک بحریہ کی مشقیں،وزیراعظم نے آپریشنل مشقوں‌کا معائنہ کیا

منتظم
پیر, ۲۵ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کے جنگی یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشنل صلاحیتوں اور فلیٹ ریویو کا شاندار مظاہرہ کیا۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک بحریہ کے بحری جہاز نصر سے آپریشنل مشقوں کا معائنہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس نصر آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔پاک بحریہ کے مطابق ان مشقوں میں افرادی قوت اور سازو سامان کی ایک سے دوسرے جہا ز پر منتقلی، راکٹ ڈیپتھ چارج فائرنگ اور سرچ اینڈ سیزر مشقیں شامل تھیں۔اس موقع پر پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیر اعظم نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بھر پور اطمینان کا اظہارکیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ اور پاک۔چین اقتصادی راہداری سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پُر عزم ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابل تعریف ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں