عمران خان سے ملاقات کیلیے بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل پہنچ گئے
جرات ڈیسک
پیر, ۲۵ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
عمران خان سے ملاقات کے لیے بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان بھی اس موقع پر اڈیالہ جیل پہنچے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد احتجاج کے معاملے پر اعتماد میں لیں گے۔