میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول نے اپنی پروفائل تصویر تبدیل کرکے کیا بغاوت کا اعلان کر دیا؟ فیصل کریم کنڈی کا سوال

بلاول نے اپنی پروفائل تصویر تبدیل کرکے کیا بغاوت کا اعلان کر دیا؟ فیصل کریم کنڈی کا سوال

جرات ڈیسک
هفته, ۲۵ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا ہے کہ بلاول نے اپنی پروفائل تصویر تبدیل کرکے کیا بغاوت کا اعلان کردیا؟ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول نے پروفائل تصویر تبدیل کی یہ کوئی بڑی بات نہیں،یہ تصویر تو تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا دبئی جانا معمول کی بات ہے، پی پی چیئرمین گرشتہ روز اور سابق صدر آصف زرداری جمعہ کوچلے گئے ہیں۔ پی پی ترجمان نے کہا کہ بلاول بھٹو خفا نہیں جو آصف زرداری انہیں منانے جائیں، وہ تو پلان کے مطابق خیبرپختونخوا کا دورہ مکمل کرکے بیرون ملک گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30نومبر کو یوم تاسیس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے، پی پی چیئرمین وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ والدین کیلئے بچے بڑے ہوجائیں تو بھی بچے ہی ہوتے ہیں، آصف زرداری صاحب نے انٹرویو کسی کے کہنے پر نہیں اپنی خواہش پر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن کے بعد ن لیگ اور جے یو آئی حلف اٹھانے کیلئے تیار نہیں تھی، بلاول بھٹو نے انہیں منایا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا کردار ادا کریں گے۔ پی پی ترجمان نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس بلاول بھٹو نے بلائی، پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی، بلاول بھٹو پارٹی کے چیئرمین ہیں، پارٹی فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ ن لیگ کے کہنے پر ہورہی ہیں، یہ ملک پر ایک اور لاڈلے کو مسلط کرنا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں