میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، سیل عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کی اجازت

سندھ بلڈنگ، سیل عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کی اجازت

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: منٹھار تنیو) لیاری میں ایس بی سی اے افسران نے غیرقانونی تعمیرات کے لیے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔لیاری کے علاقے نیاآباد، کھڈہ مارکیٹ میں ایس بی سی اے نے متعدد غیرقانونی تعمیرات کو سیل کردیا۔ایس بی سی اے نے سیل شدہ عمارات میں بھی بلڈر کو کام کرنے کی اجازت دے دی کہ تم اندر ست اپنا کام چلاؤ باہر سے ہم سیل کرکے جارہے ہیں ۔باقی ہمارا سسٹم ویسے ہی چلتا رہے گا۔لیاری میں غیرقانونی تعمیرات کی بھرمار ہے لیکن ایس بی سی اے افسران نے سندھ ہائیکورٹ اور نگران وزیر بلدیات مبین جمانی کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔لیاری میں تاحال غیرقانونی تعمیرات جاری ہیں جس کی سرپرستی ایس بی سی اے افسران کررہے ہیں جس میں سرفہرست انسپکٹر فضل الرحمن ہیں، جنہوں نے بلڈرز کے ساتھ مل کر نت نئے طریقے اپنا کر تعمیرات کی اجازت دے رکھی ہے جس پر کارروائی ناگزیر ہوچکی ہے۔ ایس بی سی اے افسران نے لیاری میں غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دیکر لیاری کے انفراسٹرکچر کو مکمل تباہ کردیا ہے جس سے لیاری میں مسائل کے انبار ہیں۔اہلیان لیاری نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ، نگراں وزیر بلدیات سندھ سے اپیل کی ہے کہ لیاری میں تمام غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کرکے لیاری کو مزید تباہ کرنے سے روکا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں