فاطمہ بھٹو کا پاکستانیوں کو اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مشورہ
ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے بھی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔فلسطینوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے بعد دنیا بھر میں اسرائیلی پروڈکٹس کو بائیکاٹ کرنے کی مہم جاری ہے ، اسی سے متعلق ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں کہاکہ اسرائیل کی پوری آبادی بمشکل کراچی کے دو محلوں کی آبادی کے برابر ہے ،آبادی کے اعتبار سے آپ کے بائیکاٹ میں ایک طاقت ہے ۔فاطمہ بھٹو نے کہا کہ پورے فخر کے ساتھ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اوردنیا کو تبدیل کرنے والی اپنی طاقت کو پہنچائیں۔