میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگراں وزیراعلیٰ کاکراچی کو 4روز میں صاف کرنے کا حکم،گندگی پر برہم

نگراں وزیراعلیٰ کاکراچی کو 4روز میں صاف کرنے کا حکم،گندگی پر برہم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر نے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو چار روز میں کراچی صاف کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جمعہ کوکراچی میں جسٹس (ر)مقبول باقر کی زیر صدارت تمام سوک ایجنسیز کا اجلاس ہوا ،جس میں وزیراعلیٰ نے شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام اداروں کو ہدایات کے باوجود کراچی کی حالت بہترنہیں ہوئی، شہرکی صفائی نہیں، گٹرابل رہے ہیں، پہلے شہر کے مسائل تو حل کریں۔مقبول باقر نے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے کام پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے 4 روز میں شہر صاف کرکے رپورٹ دینے کا حکم دیا۔نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صفائی کا کام کرنے والی کمپنیوں کو عوام کا پیسہ دیتے ہیں، کمپنیوں سے کام لینا سولڈ ویسٹ اور ٹاؤنز کا کام ہے، کراچی میں ہر طرف گندگی ہے، لہذا اب کسی صورت معاف نہیں کروں گا۔اجلاس میں واٹر بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفسر اسد اللہ نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکیم 33 اور اورنگی کے علاقوں میں نکاسی کا نظام نہیں، چھوٹے پلاٹوں پر بنے رہائشی ٹاورز کے گٹر ابلتے ہیں، صفائی ستھرائی و نکاسی کے مسائل حل کرنا سولڈ ویسٹ اور کنٹونمنٹ بورڈ کا کام ہے۔نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی)اور کنٹونمنٹ اگلے ہفتے اپنے اختیارات سے متعلق مسائل حل کریں۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا کہ شہر میں 3 لاکھ گٹر اور مین ہولز ہیں، گٹرز کے ڈھکنے اب فائبر کے بنانا شروع کیے ہیں جو چوری نہیں ہوں گے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نیا ناظم آباد ،بنارس سڑک کی استرکاری کا فیصلہ کیا ہے، سڑک پر نکاسی کی لائنیں بھی بچھائی گئی ہیں، وزیراعلیٰ نے میئر کراچی کو سڑک جلد ٹھیک کروانے کی ہدایت کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں