میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیفا ورلڈ کپ، سینیگال نے قطر شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ، سینیگال نے قطر شکست دے دی

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

فیفا ورلڈ کپ میں میزبان قطر کو اپنے دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 18 ویں میچ میں سینیگال نے قطر کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔ سینیگال کی جانب سے بولایے ڈیا نے پہلے ہاف کے 41 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 48 ویں منٹ میں فامارا ڈائڈہیو نے دگنا کر دیا۔ قطر کے محمد منتاری نے 78 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے برتری کو کم کیا لیکن 84 ویں منٹ میں بامبا ڈیئنگ نے تیسرا گول اسکور کر کے فتح کو یقینی بنا دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں